اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ وقف بورڈ کا طویل عرصہ کے بعد اجلاس - undefined

تلنگانہ وقف بورڈ کا 7 ماہ کے طویل عرصہ کے بعد اجلاس منعقد ہوا تاہم یہ توقع کے برخلاف ناکام رہا۔

تلنگانہ وقف بورڈ کا طویل عرصہ کے بعد اجلاس

By

Published : Oct 29, 2019, 11:58 PM IST

تلنگانہ وقف بورڈ کا دیڑھ گھنٹہ تک چلے اجلاس میں کوئی خاطر خواہ فیصلہ نہیں لیا گیا اور محض مساجد کمیٹیوں کے احیاء کے بعد اس اجلاس کو برخواست کردیا گیا۔

تلنگانہ وقف بورڈ کا طویل عرصہ کے بعد اجلاس

توقع تھی کہ اس اجلاس میں صدر نشین وقف بورڈ محمد سلیم وقف املاک سے متعلق کچھ اہم فیصلہ لیں گے تاہم انہوں نے روایتی بیان دیتے ہوئے وقف املاک کے تحفظ کیلئے بورڈ کے عملے میں پولیس اور ریونیو عہدیداروں کے تقررات کی بات دہرائی۔

محمد سلیم کے صدرنشین کے عہدہ پر برقراری پر شکوک و شبہات کی وجہ سے 7 ماہ تک بورڈ کا اجلاس منعقد نہیں کیا گیا تھا۔

کانگریس رہنما عثمان الہاجری نے اس اجلاس کو رسمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے کئی اجلاس ماضی میں بھی منعقد کئے جا چکے ہیں جس کے آج تک کوئی نتائج برآمد نہ ہو سکے۔ عثمان الہاجری نے کے سی آر سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے وعدے کے مطابق وقف بورڈ کو خودمختار بنانے کے اقدامات کریں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details