اردو

urdu

ETV Bharat / state

کونڈا پوچما ساگر نہر میں شگاف پڑنے سے وینکٹاپور گاؤں زیر آب - محکمہ آبپاشی

کونڈا پوچما ساگر سے ضلع یادادری تک پانی سربراہ کرنے والی نہر میں آج صبح شگاف پڑگیا جس کی وجہ سے سدی پیٹ کے ایک گاؤں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی۔

Telangana village gets inundated after Kondapochamma Sagar canal project breaches
کونڈا پوچما ساگر نہر میں شگاف پڑنے سے وینکٹاپور گاؤں زیر آب آگیا

By

Published : Jun 30, 2020, 9:28 PM IST

سدی پیٹ کے مَرکوک منڈل میں کونڈا پوچما ساگر نہر میں شگاف پڑنے کی وجہ سے پانی وینکٹاپورم گاؤں میں داخل ہوگیا جبکہ متعدد مکانات و کھیت زیرآب آگئے۔

آج صبح نہر میں شگاف پڑنے کے بعد عہدیداروں کو اطلاع دی گئی جس کے بعد محکمہ آبپاشی کے عہدیداروں نے مرمت کا کام انجام دیا۔

ریاستی بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے نے واقعہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ غیر معیاری پراجکٹ کی وجہ سے اس طرح کے واقعات پیش آرہے ہیں۔

کونڈا پوچما ساگر نہر کی دیوار میں شگاف کے سبب سدی پیٹ کے منڈل مارکوک میں وینکٹ پور گاؤں میں پانی داخل ہوگیا جس کی وجہ سے سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی۔

محکمہ آبپاشی کے عہدیدار فوری طور پر حرکت میں آتے ہوئے نہر سے پانی کے بہاؤں کو روک دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details