اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ: تعلیمی اداروں کو کھولنے کے سلسلہ میں وزرا کی ویڈیو کانفرنس - opening of educational institutions

تلنگانہ میں کورونا وبا کے پیش نظر بند ہوئے اسکولوں کو یکم ستمبر سے کھولنے کی تیاری ہو چکی ہے۔

Educational Institutions in TS
Educational Institutions in TS

By

Published : Aug 24, 2021, 1:24 PM IST

حیدرآباد:تلنگانہ میں تعلیمی اداروں کو کھولنے کے سلسلہ میں ریاستی وزرا نے ویڈیو کانفرنس منعقد کی۔ جس میں ضلع کلکٹرس،محکمہ تعلیم، صحت،پنچایت راج اور د یہی ترقی کے اعلی عہدیداروں نے شرکت کی۔

وزیرتعلیم سبیتا اندرا ریڈی اور وزیر دیاکرراو نے پنچایت راج محکمہ کے اعلی عہدیداروں کے ساتھ اس خصوص میں تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا۔

گذشتہ شام ریاستی حکومت نے یکم ستمبر سے ریاست کے تمام تعلیمی ادروں کو کے جی تا پی جی کھولنے کا اعلان کیا تھا جس کے پیش نظر آج یہ ویڈیو کانفرنس منعقد کی گئی۔

مزید پڑھیں: حیدرآباد: شیخ پیٹ میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح

اس ویڈیو کانفرنس میں تعلیمی اداروں کو کھولنے کے لئے اختیار کی جانے والی پالیسی پر بات چیت کی گئی اور ان وزرا نے عہدیداروں کو مختلف ہدایات دیں۔
(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details