اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ: دو نوجوان گہرے گڑھے میں گرنے سے ہلاک - ڈوبنے سے دو ہلاک

تلنگانہ کے منچریال ضلع کے میڈارام ٹاؤن شپ میں گزشتہ روز گہرے گڑھے میں ڈوبنے سے دو نوجوانوں کی موت ہوگئی۔ پولیس کے مطابق یہ دونوں انسٹاگرام پر متحرک رہتے تھے۔

2 YOUTH DIED IN TS
تلنگانہ:دونوجوان گہرے گڑھے میں گر کرہلاک

By

Published : Jun 24, 2021, 2:00 PM IST

ایک المناک واقعہ میں دو نوجوان گہرے گڑھے میں گر کر ہلاک ہوگئے۔ یہ دونوں اس گڑھے میں تیراکی کی مہارت حاصل کرنا چاہتے تھے۔

یہ واقعہ تلنگانہ کے منچریال ضلع کے میڈارام ٹاون شپ میں گزشتہ روز پیش آیا۔ ان کی لاشیں باہر آئیں جس کے بعد یہ معاملہ جمعرات کو پیش آیا۔

پولیس نے بتایا کہ انٹرمیڈیٹ سال دوم میں زیرتعلیم 18 سالہ اے واسو اور انٹرمیڈیٹ کی تعلیم ترک کرنے والے ستیش بدھ کی دوپہر اپنے گھروں سے نکلے۔ ان کے والدین نے ان کی کافی تلاش کی تاہم شام تک وہ نہیں ملے۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس کانسٹیبل کا بروقت اقدام، زخمی شخص کو زندگی ملی

ملیا نامی کسان نے ان کی لاشوں کو دیکھا۔ اس نے مقامی افراد کو اس بات کی اطلاع دی۔ ابتدائی جانچ میں پتہ چلا کہ واسو فیس بک اور انسٹاگرام پر سرگرم تھا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔
(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details