حکام نے تُکوپورمیں کالیشورم لفٹ اریگیشن پروجیکٹ کے ٹرائل رن کا آغاز کیا اور کالیشورم کی نہر سے پانی کے رخ کو ریزروائر کی سمت موڑدیا۔
اس کے حصہ کے طورپر 8 ہیوی موٹرس کو تُکوپورکے پمپ ہوز کے قریب نصب کیا گیا ہے۔
تُکوپور، سدی پیٹ ضلع میں واقع ہے۔ پانی کو کالیشورم پروجیکٹ سے ملناساگر میں چھوڑا جارہا ہے۔ اس پروجیکٹ کی گنجائش 50ٹی ایم سی ہے اور جاریہ سال اس کی گنجائش دس ٹی ایم سی تک ہونے کی امید ہے۔
ملناساگر ریزروائر کی تکمیل کے بعد اضلاع میدک،نلگنڈہ اور نظام آباد کو یقینی طورپر آبپاشی کیلئے پانی حاصل ہونے کی توقع ہے۔