اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ: وزیر نقل و حمل کورونا سے متاثر - تلنگانہ کے وزیر ٹرانسپورٹ پوواڈا

تلنگانہ کے وزیر ٹرانسپورٹ پوواڈا اجئے کمار کورونا سے متاثر ہوگئے۔ آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ میں مذکورہ وزیر کے کورونا مثبت پائے جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔

تلنگانہ کے وزیر حمل ونقل کورونا سے متاثر
تلنگانہ کے وزیر حمل ونقل کورونا سے متاثر

By

Published : Dec 15, 2020, 11:58 AM IST

اس ضمن میں وزیر نے اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ وہ کورونا مثبت پائے گئے ہیں اور وہ گھر میں ہی قرنطینہ میں رہ رہے ہیں۔

انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ جلد صحتیاب ہوجائیں گے اور تمام زیر التوا پروگرامز میں شرکت کریں گے۔

وزیر نے اپنے دوست احباب اور ان کے رابطے میں آئے تمام افراد سے کورونا ٹیسٹ کرانے کی اپیل کی۔

تلنگانہ میں اس سے قبل وزیر داخلہ محمود علی اور کئی ارکان اسمبلی متاثر ہوئے۔ بعد ازیں علاج کے بعد وہ صحتیاب بھی ہوئے۔ ریاست آندھراپردیش کے ارکان اسمبلی بھی اس وبا کی لپیٹ میں آئے پھر علاج کے بعد ٹھیک ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:کرنول - چتور قومی شاہراہ پر سڑک حادثہ، چار بچے ہلاک

ABOUT THE AUTHOR

...view details