وزیراعلیٰ کے چندرشیکھر راؤ نے عہدیداروں کو ریلیف فنڈ کے عطیات سے شخصی تحفظ کے ساز و سامان، ماسک اور دوائیں خریدنے کی ہدایت دی ہے۔
کورونا وائرس سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس میں کے سی آر نے طبی و محکمہ صحت کے ملازمین کےلے تمام تر حفاظتی اقدامات کرنے کا عہدیداروں کو حکم دیا۔