ملک بھر میں جنتا کرفیو کا اثر دیکھا جارہا ہے وہیں تلنگانہ میں بھی جنتا کرفیو کے دوران مکمل طور پر بند منایا گیا۔
وزیراعظم نریندر مودی کے اعلان کے بعد وزیراعلیٰ کے چندرشیکھر راؤ نے بھی جنتاکرفیو کی نہ صرف حمایت کی بلکہ اس کے وقت میں اضافہ کردیا۔
کے سی آر نے ریاست میں 24 گھنٹے تک جنتا کرفیو کرنے کا اعلان کیا تھا۔ تلنگانہ میں 22 مارچ کی صبح 6 بجے سے 23 مارچ کی صبح 6 بجے تک جنتا کرفیو جاری رہے گا۔