اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ: آوٹررنگ روڈ پر سڑک حادثہ۔تین افراد شدید زخمی - آوٹررنگ روڈ پر سڑک حادثہ

تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی کی آوٹررنگ روڈ پر پیش آئے سڑک حادثہ میں تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔

سڑک حادثہ
سڑک حادثہ

By

Published : Aug 19, 2021, 2:01 PM IST

یہ حادثہ آوٹررنگ روڈ کی ایگزٹ16کے قریب کل شب اُس وقت پیش آیا جب ڈی سی ایم وین کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ وین سامنے جانے والی لاری سے ٹکراگئی۔گھٹکیسر سے گچی باولی جانے کے دوران یہ حادثہ پیش آیا جس میں تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔

حادثہ اتنا شدید تھا کہ ڈی سی ایم وین کے سامنے کے حصہ کو شدید نقصان پہنچا۔

زخمیوں کو علاج کے لئے فوری طورپر اسپتال منتقل کیاگیا۔ان زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں:

حیدرآباد: سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک، ویڈیو وائرل

اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا اور گاڑیوں کو سڑک سے ہٹاتے ہوئے ٹریفک کو بحال کیا۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details