تلنگانہ کے میڑچل ملکاجگری ضلع کی کیِسرا آوٹر رنگ روڈ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں حیدرآباد سائبرکرائم اے سی پی پرساد کے تین ارکان خاندان ہلاک ہوگئے۔
اس حادثہ میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جس کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیاگیا۔یہ حادثہ آج صبح اُس وقت پیش آیا جب کار چلانے والے نے اس کا توازن کھودیااور یہ کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔اس حادثہ میں اے سی پی کی اہلیہ شوبھا،اے سی پی کا بھتیجہ بھاسکر، اس کی بیوی ہلاک ہوگئے جبکہ اے سی پی کا بھائی بالاکرشنا زخمی ہوگیا۔اس کو علاج کے لئے اسپتال داخل کیاگیا۔