اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ: کچھ علاقوں کو چھوڑ کر پٹاخے جلانے کی اجازت - سپریم کورٹ نے تلنگانہ میں پٹاخوں کی فروخت

سپریم کورٹ نے تلنگانہ میں پٹاخوں کی فروخت اور اس کے استعمال پر عائد پابندی کو منسوخ کردیا ہے۔ سپریم کورٹ نے تلنگانہ ہائیکورٹ کے فیصلہ میں ترمیم کرتے ہوئے نئے احکامات جاری کئے۔

Telangana: Supreme Court Allows Sale, Use of Green Crackers for Two Hours
تلنگانہ: کچھ علاقوں کو چھوڑ کر پٹاخے جلانے کی اجازت

By

Published : Nov 13, 2020, 10:59 PM IST

سپریم کورٹ کے تازہ احکامات کے مطابق حیدرآباد، نلگنڈہ، پٹن چیرو اور سنگاریڈی میں پٹاخوں کو جلانے پر مکمل پابندی عائد رہے گی، تاہم ریاست کے باقی علاقوں میں گرین کریکرس کو دو گھنٹوں کےلیے جلایا جاسکتا ہے۔

کریکرس اسوسی ایشن کی عرضی پر عدالت عظمیٰ نے تلنگانہ کے فیصلہ پر روک لگاتے ہوئے تازہ احکامات جاری کئے اور معاملہ کی سماعت کو 16 نومبر تک کےلیے ملتوی کردیا۔

قبل ازیں تلنگانہ ہائی کورٹ نے ریاست میں دیوالی کے موع پر پٹاخے جلانے پر پابندی عائد کردی تھی جس کے بعد تلنگانہ حکومت نے پٹاخوں کی فروخت اور انہیں جلانے پر پابندی سے متعلق احکامات جاری کئے تھے۔

سپریم کورٹ نے پٹاخوں پر عائد پابندی سے متعلق تلنگانہ ہائی کورٹ کے احکامات پر نظر ثانی کرتے ہوئے حیدرآباد اور اس کے قریبی علاوں کو چھوڑ کر تلنگانہ بھر میں دیوالی کے روز صرف 2 گھنٹوں کےلیے پٹاخوں کو جلانے کی اجازت دے دی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details