تلنگانہ میں تمام سرکاری اور نجی اسکولز بدھ سے بحال ہوگئے ہیں۔ تعلیم شروع ہوچکی ہے- فزیکل اٹینڈینس کے ساتھ آن لائن تعلیم بھی جاری ہے۔
طلبہ وطالبات نے تقریبا 2 سال بعد اسکولز آنے پر خوشی و مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ آن لائن تعلیم سے وہ مطمئن نہیں ہیں- جسمانی حاضری سےتعلیم حاصل کرنے پر تعلیم بہتر انداز میں حاصل کرسکتے ہیں۔اسکول کے ذمہ دار سید شفیع الدین اعجاز نے کہا کہ 2 سال کے بعد اسکولوں میں تعلیم شروع ہوئی ہے- اسکول انتظامیہ کووڈ قوانین پر مکمل طور پر عمل پیرا ہے۔سماجی فاصلہ،ماسک اور سانیٹائزر کے استعمال کو یقینی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ وطالبات اسکول پہنچکر بہت خوش ہیں۔