اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ میں کورونا وائرس کی بڑھتی تعداد، حکام کی تسلی مایوس کن - تلنگانہ نیوز

ریاست تلنگانہ میں کورونا وائرس کے معاملات میں حیرت ناک اضافہ ہوتا جارہا ہے، آئے دن کورونا متاثرین کی تعداد تقریباً ایک ہزار تک درج ہورہی ہے۔ بڑھتے واقعات کے باعث عوام خوف ہراس میں مبتلا ہے۔

ریاستی وزیر صحت ایٹلہ راجندر اور چیف سیکریٹری شومیش کمار
ریاستی وزیر صحت ایٹلہ راجندر اور چیف سیکریٹری شومیش کمار

By

Published : Jun 29, 2020, 9:00 PM IST

ریاستی وزیر صحت ایٹلہ راجندر اور چیف سیکریٹری شومیش کمار نے آج پریس کانفرنس کے دوران کورونا وائرس کے اعداد و شمار سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ ریاست اور شہر کے حالات معمول پر ہیں، اسپتال خالی ہیں، مریضوں کی تعداد نہایت کم ہے۔

دیکھیں ویڈیو

اعداد و شمار کے اعتبار سے تلنگانہ دیگر ریاستوں کے مقابلے بہتر کارکردگی انجام دے رہا ہے اور کورونا سے ہونے والی اموات کی شرح بھی نہایت کم ہے۔

پرانے شہر میں کورونا متاثرین کی بڑھتی تعداد اور اسپتالوں کی عدم موجودگی و حکومت کی جانب سے کئے جانے والے احتیاطی اقدامات کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں شومیش کمار نے بتایا کہ پرانے شہر کے متاثرین کو ہوم کوارنٹین کی سہولت فراہم کی گئی ہے اور ہنگامی صورتحال میں ہی اسپتال میں داخل ہونے کا مشورہ دیا۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت اپنے طور پر ممکنہ اقدامات کر رہی ہے کورونا وائرس اور اس سے ہونے والی اموات پر قابو پانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، جس میں حکومت نے خاطر خواہ کامیابی حاصل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details