تلنگانہ کے وزیر خزانہ کی اکبر الدین اویسی سے ملاقات حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمد محمود علی نے پریس نوٹ میں کہا کہ وزیر اعلیٰ کلوا کنٹلا چندرا شیکھر راؤ دیگر طبقات کی طرح اقلیتی طبقات کی ترقی پر بھی پوری توجہ دے رہے ہیں۔ملک کی ترقی یافتہ ریاستوں کی فہرست میں تلنگانہ نمبر ون پوزیشن پر ہے۔آنے والے دنوں میں تلنگانہ کو مزید ترقی یافتہ اور خوشحال بنانے کے لئے پر پر عزم ہیں۔
دوسری طرف ریاستی وزیر فینانس ہریش راؤ نے اپنے دفتر میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ بلائی جس میں ریاستی وزرا محمد محمود علی، کوپلا ایشور، گنگولا کملاکر، تلاسانی سرینیواس یادو، ڈپٹی اسپیکر پدما راؤ، رکن اسمبلی اکبر الدین اویسی، اقلیتی مالیتی کارپوریشن چیرمن امتیاز اسحاق،قانونی مشیر اے کے خاں، چیف سکریٹری شانتی کماری، اسپیشل چیف سکریٹری فینانس ڈپارٹمنٹ کے رام کرشنا راؤ، اقلیتی سکریٹری عمر جلیل،محترمہ کانتی ویزلی اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔
اس موقع پر مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا گیا کہ اقلیتوں کو ایک لاکھ روپئیے کی مالی امداد، اوور سیز اسکالر شپ، قبرستانوں کے لیے جگہوں کی الاٹمنٹ، ائمہ و موذنین کو اعزازیہ کی اجرائی، ماباقی سات ہزار ائمہ و موذنین کا اضافہ،عیسائیوں کے لیے قبرستان، ، آر ٹی ایف، ایم ٹی ایف وغیرہ پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت تلنگانہ نے قبرستانوں کے لیے 125 ایکڑ زمین کا الاٹمنٹ اور ائمہ و موذن کےزیر التواء اعزازیہ کے وعدوں کو مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ ماباقی سات ہزار اضافی ائمہ و موذنین کے انتخاب کا عمل بھی جلد ہی شروع کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے سی آر کے اعلان کردہ ایک لاکھ روپئے کے مالی امدادی پروگرام کو نافذ کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات شروع کئے جاچکے ہیں۔ پہلے مرحلے میں 10 ہزار منتخب مستحقین کو اس مہینے کی 16 تاریخ سے ایک لاکھ روپئیے کے چیکس کی تقسیم کا عمل شروع کیا جائےگا۔
وزیر موصو ف نے کہا کہ میٹنگ میں پہاڑی شریف درگاہ ریمپ ورکس، درگاہ برہنہ شاہ رینٹ ریویژن، کرسچن قبرستان، آر ٹی ایف، ایم ٹی ایف، گرانٹ ان ایڈ اور دیگر کاموں سے متعلق مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے گا۔اس ضمن میں عہدیداروں کو ہدایات جاری کی گئیں کہ زیر التواء کاموں کوجلد تکمیل کرنے کے لئے مطلوبہ فنڈز جاری کیا جائے۔شادی مبارک کےمتعلق کہا گیا کہ اس عمل کو تیز کریں تا کہ مستحقین کو فوری امدادی رقم مل جائے۔
یہ بھی پڑھیں:Telangana strengthening BC community ذات کے پیشوں کے تحفظ کیلئے حکومت کے اقدامات:وزیر فائنانس تلنگانہ
محمد محمود علی نے کہا کہ انیس الغرباء کا عنقریب افتتاح عمل میں لایا جائےگا۔ وقف بورڈ احاطہ میں موجود زیر تعمیر عمارت کو جلد ہی مکمل کرلیا جائے گا تاکہ عمارت کو استعمال میں لایا جاسکے۔