اردو

urdu

ETV Bharat / state

کووڈ۔19 کا پلازما تھراپی سے علاج کرنے کی تجویز - کوویڈ۔19

تلنگانہ نے کووڈ۔19 کا علاج پلازما تھراپی سے کرنے کے سلسلہ میں انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کو تجویز پیش کی ہے۔

Telangana seeks ICMR nod to use plasma therapy for COVID-19 treatment
کوویڈ۔19 کا پلازما تھراپی سے علاج کرنے کی تجویز

By

Published : Apr 17, 2020, 11:55 AM IST

ریاستی وزیر صحت ای راجندر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کے خون کا پلازما کو استعمال کرتےہوئے دیگر مریضوں کے علاج کے سلسلہ میں آئی سی ایم آر کو خط لکھا گیا ہے۔

انہوں نے پلازما تھراپی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ ’اس تھراپی کےتحت کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والے افراد کا خون حاصل کیا جاتا ہے اور اس خون سے پلازما کو الگ کیا جاتا ہے جبکہ یہ پلازما کو دیگر مریضوں کو چڑھایا جاتا ہے، تاہم ملک میں اس تھراپی کی اجازت نہیں ہے، اسی لیے ہم نے آئی سی ایم آر سے اس سلسلہ میں اجازت طلب کی ہے‘۔

ای راجندر نے کہا کہ آئی سی ایم آر علاج کے فوائد، نقصانات کے علاوہ دیگر پہلوؤں کی تحقیق کے بعد ہماری سفارش پر کوئی فیصلہ کریگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details