تلنگانہ ہائیکورٹ نے سکریٹریٹ کی قدیم عمارتوں کو منہدم کرنے کے خلاف جاری کردہ حکم التوا میں کل تک کے لئے توسیع کردی ہے۔اس سلسلہ میں عدالت نے احکام جاری کئے۔
پی ایل وشویشور راو کی جانب سے داخل کردہ عرضی کی سماعت کرتے ہوئے ہائی کورٹ نے بدھ کو مکمل تفصیلات پر مبنی حلف نامہ داخل کرنے کی حکومت کو ہدایت دی تھی۔عدالت نے اس معاملہ کی سماعت کرتے ہوئے کل تک کےلیے اس حکم التوا کو جاری رکھنے تازہ احکام جاری کئے۔