تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے سی آر کی صدارت میں جکمہ فیناسن کے عہدیداروں کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے موقع پر کے چندرشیکھر راؤ کو آگاہ کیا گیا کہ حالیہ سیلاب و بارش کی وجہ سے شہر حیدرآباد کے علاوہ اضلاع میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے لیکن مرکزی حکومت نے راحت کاری کے کاموں کی انجام دہی کےلیے ابھی تک ایک پیسہ کی بھی مدد نہیں کی ہے۔
وزیراعلیٰ نے پرگتی بھون میں محکمہ فینانس کے اعلیٰ عہدیداروں کا اجلاس طلب کرتے ہوئے سیلاب کے متاثرین میں امداد تقسیم کرنے کا جائزہ لیا۔ عہدیداروں نے چیف منسٹر کو بتایا کہ مرکز سے کوئی امداد تقسیم نہیں ہوئی ہے۔ حال ہی میں ہوئی موسلادھار بارش سے حیدرآباد میں سیلاب سے کافی تباہی ہوئی ہے۔