ریاست تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن انتظامیہ ریاست میں رکاوٹ سے پاک خدمات کے ذریعہ مسافرین کو ان کی منزل تک پہنچانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
حکام کی جانب سے زیادہ سے زیادہ بسوں کے بیڑہ کو چلانے کی مساعی کی جارہی ہے۔ مسافرین کی سہولت اور عارضی کنڈکٹرس کی بے قاعدگیوں کو روکنے کے لیے بسوں میں ٹکٹس کی اجرائی کی 5500 مشینیں استعمال کی جارہی ہیں۔
اس ہڑتال سے بسوں کا روزانہ استعمال کرنے والے مسافرین کو اپنی منزل تک پہنچنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔
محکمہ آرٹی سی کے حکام عارضی ڈرائیوروں اور دوسرے ملازمین کی مدد سے چند بسیں چلارہے ہیں۔ حیدرآباد اور بڑے شہروں بشمول نظام آباد، کریم نگر اور ورنگل میں مسافرین کو مزید مسائل کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔
اپوزیشن جماعتوں نے بھی آر ٹی سی کے مسئلہ سے نمٹنے کے لیے حکومت کے طرز عمل پر سخت اعتراض کیا ہے۔ ان جماعتوں نے ہڑتال کی بھرپور حمایت کی اور وزیراعلی چندر شیکھرراو کی کارروائیوں کو غیرقانونی قرار دیا ہے۔