جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے آج حکومت پر الزام لگایا کہ مطالبات کی یکسوئی نہ کرتے ہوئے حکومت ہمیں ہڑتال کرنے پر مجبور کر رہی ہے۔
تلنگانہ آر ٹی سی ملازمین کا 5 اکتوبر سے ہڑتال پر جانے کا اعلان یونین، آر ٹی سی کو حکومت میں ضم کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے۔
ملازمین نے مزید کہا کہ تنخواہ پر نظرثانی، نوکری کی ضمانت، بقایہ جات کی ادائیگی اور خالی جائیدادوں کو پر کرنے کے مطالبہ کو حکومت کی جانب سے یکسر نظرانداز کئے جانے کے بعد ہمارے پاس ہڑتال کے علاوہ اور کچھ راستہ نہیں ہے۔
یونین رہنماؤں کے مطابق گذشتہ 5 سال کے دوران نئے تقررات نہیں کئے گئے جس کی وجہ سے ملازمین پر کام کا بوجھ دوگنا ہوگیا ہے۔
آر ٹی سی جے اے سی کے صدرنشین اشوادھاماریڈی نے کہا کہ یہ ہڑتال 5 اکتوبر کو صبح 5 بجے سے شروع ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ چونکہ حکومت کی طرف سے ان کے مطالبات پر کوئی واضح یقین دلانی نہیں کرائی گئی اسی لئے انہوں نے مجوزہ ہڑتال پر جانے کا فیصلہ کیا ہے۔