تلنگانہ چیف الیکشن کمشنر رجت کمار نے بدھ کے روز رائے شماری کے انتظامات کے متعلق تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کل 126 سینٹرز 35 مقامات پر 5600 عملے کے ساتھ تلنگانہ الیکشن کمشنر رائے شماری کے لیے بالکل تیار ہے۔
ریاست تلنگانہ کے 443 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کل - RAJAT KUMAR EC
ریاست تلنگانہ کی 16 لوک سبھا سیٹوں کے لیے 443 امیدواروں کو 23 مئی کی صبح کا بے چینی سے انتظارہے ہیں۔

ریاست تلنگانہ کے 443 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کل
ریاست تلنگانہ کے 443 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کل
ریاست میں سب سے زیادہ امیدوار نظام آباد لوک سبھا حلقہ سے ہیں۔اس پارلیمانی سیٹ کے لیے186 امیدوار ہیں۔
چیف الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے راست انتظامات کیے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں میں متعلقہ محکمہ جات کا تعاون حاصل کیا گیا ہے اور سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔