لاک ڈاون کی وجہ سے تمام بین الاقوامی پروازوں کی منسوخی کے بعد تقریباً دیڑھ ماہ سے بیرون ممالک میں پھنسے ہوئے تلنگانہ کے شہریوں کو واپس لانے کےلیے 7 مئی سے خصوصی پروازیں چلائی جائیں گی۔
بیرون ممالک میں پھنسے تلنگانہ شہریوں کی کل سے واپسی - بیرون ممالک میں پھنسے تلنگانہ کے شہری
وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ دنیا بھر میں پھنسے ہوئے تلنگانہ کے تقریباً دو ہزار شہریوں کو بہت جلد وطن واپس لایا جائے گا جبکہ اس سلسلہ میں تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
![بیرون ممالک میں پھنسے تلنگانہ شہریوں کی کل سے واپسی Telangana residents to return home from different countries amid COVID-19 lockdown](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-7080799-742-7080799-1588748111191.jpg)
بیرون ممالک میں پھنسے تلنگانہ شہریوں کی کل سے واپسی
اطلاعات کے مطابق لاک ڈاون کی وجہ سے امریکہ، برطانیہ، متحدہ عرب امارات، فلپائن، ملائشیا، کوویت کے علاوہ دیگر ممالک میں تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے شہری پھنس گئے تھے جن میں طلبا برادری کی اکثریت شامل ہے۔
مرکزی حکوت کی جانب سے بیرون ممالک پھنسے ہوئے افراد کی واپسی کا جو منصوبہ تیار کیا گیا ہے اس کے مطابق تلنگانہ کے تقریباً دو ہزار شہریوں کی 7 پروازوں کے ذریعہ واپسی کے انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ یہ پروازیں 7 مئی سے چلائی جائیں گی۔