ریاست تلنگانہ میں کورونا وائرس کے معاملات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
یہاں کورونا متاثرین کی تعداد دو ہزار سے زائد یومیہ درج کی جا رہی ہے۔
کورونا وائرس کے بڑھتے واقعات کے باوجود عوام میں اب وہ خوف ہراس کا ماحول ختم ہورہا ہے۔
ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے ایک ڈاکٹر نے اپنا نام نہ ظاہر کرنے پر یہ بات کہی کہ 'ریاست کے عام شہری اپنی روز مرہ کے کاموں میں مصروف نظر آ رہے ہیں اور کورونا وائرس کا خوف ان سے نکل چکا ہے، وہ احتیاط بھی کم برت رہے ہیں۔ اس لیے کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔'