تلنگانہ میں بہ حیثیت مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر 1,741 ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید سات اموات ہوئی ہیں۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن کے مطابق ریاست میں 303 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ ریاست میں اب تک اس مرض سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3,03,601 ہوگئی ہے۔
ریاست میں فعال معاملات کی تعداد 13,362 ہیں جن میں 8,263 مریض گھروں پر یا پھر اسپتالوں میں قرنطین رکھے ہیں جہاں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔