اردو

urdu

ETV Bharat / state

Various posts In Telangana Women Safety تلنگانہ پولیس کو مختلف اسامیوں کیلئے درخواستیں مطلوب - تلنگانہ کومختلف عہدوں پر تقرر کیلئے درخواستیں

تلنگانہ پولیس کے ویمن سیفٹی ونگ نے کنٹراکٹ کی بنیاد پر مختلف اسامیوں کو پُرکرنے کیلئے درخواستیں طلب کی ہیں۔ تلنگانہ کے محکمہ پولیس میں کام کرنے کے خواہشمندوں کے لئے یہ ایک بہتر موقع ہوگا۔ Telangana Police Recruitment

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Nov 10, 2022, 2:16 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ پولیس کے ویمن سیفٹی ونگ نے کنٹراکٹ کی بنیاد پر مختلف عہدوں کو پُرکرنے کیلئے درخواستیں طلب کی ہیں۔ تین کمشنریٹس حیدرآباد، سائبرآباد اوررچہ کنڈہ کے حدود کے قائم کئے جانے والے فیملی کونسلنگ سنٹرس میں یہ بھرتیاں کی جائیں گی۔Telangana Police Women Safety Wing Posts

تلنگانہ کے محکمہ پولیس میں کام کرنے کے خواہشمندوں کے لئے یہ ایک بہتر موقع ہوگا۔ ایڈیشنل ڈی جی پی (ویمن سیفٹی)سواتی لکرا نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے شہریوں سے خواہش کی کہ وہ اس خبر کو شئیر کریں۔فیملی کونسلنگ سنٹرس کا اصل مقصد گھریلو تشد د کے متاثرین کو کونسلنگ کی خدمات فراہم کرنا ہے۔

سوشیل کونسلر، فرنٹ ڈیسک اگزیکٹیو/استقبالیہ، پروگرام منیجر، ایچ آرکوارڈی نیٹر، ایم آئی ایس اگزیکٹیو اوراے ایم۔اکاونٹس کے عہدوں کیلئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔دلچسپی رکھنے والے امیدوار عہدوں اوراہلیت کے قواعد کی تفصیلات ویمن سیفٹی ونگ کی ویب سائٹ سے حاصل کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Appointment Letter of Urdu Translator اردو مترجم کیلئے کامیاب امیدواروں کو تقرر نامہ کی تقسیم 3 نومبر کو

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details