اردو

urdu

ETV Bharat / state

'تلنگانہ پولیس، فرینڈلی پولیسنگ کے معاملہ میں ملک میں رول ماڈل' - پولیس ونگ

تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمد محمود علی نے کہا ہے کہ تلنگانہ پولیس، عوام دوست فرینڈلی پولیسنگ کے معاملہ میں ملک میں رول ماڈل ہے۔

Telangana police, role model in the country in terms of friendly policing said mahmud ali
'تلنگانہ پولیس، فرینڈلی پولیسنگ کے معاملہ میں ملک میں رول ماڈل'

By

Published : Oct 8, 2020, 6:57 PM IST

وزیر داخلہ محمد محمود علی نے یوسف گوڑہ میں 499 پولیس کانسٹیبلز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت مؤثر لا اینڈ آرڈر کے لئے محکمہ پولیس کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے پولیس کو عصری بنانے کے لئے 700 کروڑ روپے صَرف کیے ہیں اور نئی پٹرولنگ کرنے والی گاڑیوں کی خریداری کا کام کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی سات نئے پولیس کمشنریٹس کا بھی قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس خواتین کی سلامتی اور تحفظ کو اولین ترجیح دے رہا ہے۔ اس نے علیحدہ پولیس ونگ کا قیام عمل میں لایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تلنگانہ ریاست کی جانب سے عمل کی جارہی اسکیمات ملک بھرکے لئے نمونہ ہیں۔ محمد محمود علی نے کہا کہ لا اینڈ آرڈر کی بہتری پر ہی ریاست میں سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہورہے ہیں۔ محکمہ پولیس کو بہتر اور موثر بنانے کیلئے کئی اقدامات کئے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details