تلگو فلموں کے سرکردہ ہدایت کارراجامولی،میوزک ڈائریکٹر کیراوانی،سائبرآباد پولیس کمشنروی سی سجنار اور دیگر نے اس پروگرام میں حصہ لیا۔
تلنگانہ:پلازمہ عطیہ کے سلسلہ میں بیداری پروگرام - ہدایت کارراجامولی
تلنگانہ کے سائبرآباد پولیس کمشنریٹ نے پلازمہ عطیہ کے سلسلہ میں بیداری پروگرام کا اہتمام کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے راجا مولی نے کہ اکہ پلازمہ کا عطیہ دینے والوں کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے تعلق سے کسی کو بھی لاپرواہی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے۔ بلکہ تغذیہ بخش غذا کا استعمال کرنا چاہیے اور ڈاکٹرس کی ہدایت کے مطابق ہی احتیاط کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پلازمہ عطیہ کے سلسلہ میں لوگوں میں پھیلے خدشات اور اندیشوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔کورونا سے روبہ صحت ہونے والے افراد سے خواہش کی کہ وہ پلازمہ کا عطیہ دیں۔اس موقع پر پلازمہ کے عطیہ پر بنایا گیا گیت بھی جاری کیا گیا۔