اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ: ضلع نظام آباد میں سڑک حادثہ، ایک ہلاک چار شدید زخمی - نظام آباد کی خبریں

یہ حادثہ ضلع کے اِندل وائی منڈل کی قومی شاہراہ نمبر 44 کے قریب اُس وقت پیش آیا جب کار کا ٹائر پھٹ پڑا جس پر کار چلانے والے نے توازن کھودیا اور یہ کار ڈیوائیڈر سے ٹکراگئی۔ اسی دوران وہاں سے گزرنے والی لاری نے کار کو ٹکر دے دی۔

ضلع نظام آباد میں سڑک حادثہ، ایک ہلاک،چار شدید زخمی
ضلع نظام آباد میں سڑک حادثہ، ایک ہلاک،چار شدید زخمی

By

Published : Oct 24, 2021, 7:57 PM IST

تلنگانہ کے ضلع نظام آبادمیں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا اور دیگر چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کے مائی ریڈی منڈل کے پالیم دیہات سے تعلق رکھنے والا ماروتی ریڈی اپنے خاندان کے ساتھ پڑوسی ریاست آندھراپردیش کے مذہبی مقامات کے درشن کے لئے گیا تھا تاہم واپسی کے دوران خلیجی ملک سے واپس اپنے ساتھی کو حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ سے لیتے ہوئے یہ افراد کار میں گھر واپس ہورہے تھے تاہم کار کا ٹائر پھٹ پڑنے کے نتیجہ میں کار ڈیوائیڈر سے ٹکراگئی۔ اسی دوران حیدرآباد جانے والی لاری نے کار کوٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں ماروتی ریڈی موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ کار کے دیگر چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:اکبرالدین اویسی کی جانب سے 500 اساتذہ میں راشن کی تقسیم

تمام زخمیوں کو علاج کے لئے نظام آباد کے سرکاری اسپتال لے جایاگیا جہاں سے بہتر علاج کے لئے ان کو حیدرآبادکے پرائیویٹ اسپتال منتقل کیا گیا۔ بتایاگیا کہ مہلوک ماروتی ریڈی کی شادی دو سال پہلے ہی ہوئی تھی۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details