محمد سلیم چیرمین وقف بورڈ نے حیدرآباد کے بنڈلہ گوڑہ میں واقع حضرت نوری شاہؒ درگاہ کی وقف اراضی کا آج تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے اپنے دورہ کے دوران وقف اراضی سے ناجائز قبضوں کو برخواست کرنے کےلیے عہدیداروں کو ہدایت دی۔
تلنگانہ: محمد سلیم نے حضرت نوری شاہؒ درگاہ کی وقف اراضی کا جائزہ لیا - حضرت نوری شاہؒ
تلنگانہ وقف بورڈ کے چیرمین محمد سلیم نے حیدرآباد میں درگاہ حضرت نوری شاہؒ کے تحت موقوفہ اراضی کا دورہ کرکے جائزہ لیا۔ انہوں نے اس موقع پر عہدیداروں کو ضروری ہدایات دیں۔
تلنگانہ: محمد سلیم نے حضرت نوری شاہؒ درگاہ کی وقف اراضی کا جائزہ لیا
دورہ کے موقع پر محمد سلیم نے کہا کہ بنڈلہ گوڑہ میں حضرت نوری شاہؒ درگاہ کے تحت 713 ایکڑ وقف اراضی ہے جس میں سے 35 فیصد سے زیادہ زمین پر قبضے ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ناجائز طور پر قابضین کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔
انہوں نے عہدیداروں کو قانونی کاروائی کے ذریعہ قبضوں کو برخواست کرنے کا حکم دیا اور قابضین کے خلاف کریمنل کیسز بک کرنے کی ہدایت دی۔