حیدر آباد: تلنگانہ میں ایس ایس سی اور انٹرمیڈیٹ امتحانات میں اقلیتی اقامتی اسکول سوسائٹی کے اداروں کے طلبہ نے شاندار مظاہرہ کیا۔ سکریٹری تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول سوسائٹی بی شفیع اللہ کے مطابق 204 اقامتی اسکولوں اور جونیئر کالجز نے جاریہ سال بھی بہتر نتائج کا ریکارڈ برقرار رکھا ہے۔ ایس ایس کی امتحانات میں 60 اسکولوں کا نتیجه صد فیصد رہا جب کہ اقامتی اسکولوں کے مجموعی نتائج 95 فیصد رہے ہیں۔ انٹرمیڈیٹ امتحانات میں 30 اقامتی جونیر کالجس کا نتیجہ صد فیصد رہا جب کہ جونیر کالجس کا مجموعی نتیجہ 84.4 فیصد درج کیا گیا۔
بی شفیع اللہ کے مطابق ایس ایس سی میں 10638 طلبہ نے شرکت کی اور 10090 طلبہ کامیاب رہے۔ انٹرمیڈیٹ فرسٹ ایئر میں 8396 طلبہ جب کہ انٹر میڈیٹ سیکنڈ ایئر میں 8233 طلبہ نے شرکت کی اور علی الترتیب 6919 اور 7121 طلبہ کامیاب رہے۔ ایس ایس سی کا مجموعی نتیجہ 95 فیصد رہا جب کہ فرسٹ ایئر کا 824 فیصد اور سیکنڈ ایئر کا 86.5 فیصد رہا۔ انٹرمیڈیٹ سیکنڈ ایئر میں گولکنڈہ گرلز کی طالبہ رضیہ نے بی پی سی، منچریال گرانتر کی طالبہ ہی سنگیر بنانے ایم پی سی، کمریکل گرلز کی وائی انوشا نے کی۔ ای سی اور محبوب نگر بوائز کے ایس اپنے نے ایم ایل ٹی ووکیشنل میں 1000 نشانات میں سے علی الترتیب 985، 989، 960 اور 980 نشانات حاصل کیے۔