تلنگانہ کے اقلیتی امور کے وزیر کے ایشور نے اردو میڈیم ڈگری کورس کے نصابی کتابوں کی تقسیم Distribution of Urdu Medium Degree Course Text books کےموقع پر کہا، تلنگانہ حکومت اردو زبان اور اقلیتوں کی تعلیمی اور معاشی ترقی Educational and Economic Development of Minorities کے وعدے کے پابند ہے۔کورس کے نصابی کتابوں کی اشاعت اور ریاست کے تمام کالجز کی لائبریریز کو مفت سر براہی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔
Distribution of Urdu Books in Telangana: تلنگانہ میں اردو میڈیم ڈگری کی نصابی کتابوں کی تقسیم - اردو نیوز تلنگانہ
تلنگانہ وزیر کے ایشورTelangana Minority Minister K. Eshwar نے میڈیا سے بات کر تے ہوئے اردو میڈیم کے طلبہ سے کہا کہ وہ ریاستی حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات Facilities Provided by The State Government سے بھرپور استفادہ کریں۔
ریاستی وزیر نے سرکاری رہائش گاہ پر ایک سادہ تقریب میں نصابی کتب ریاست کے 20 ڈگری کالجس کے ذمہ داروں میں تقسیم کی۔ یہ کتابیں عثمانیہ یونیورسٹی کے بی بی سی ایس نصاب کے مطابق تلنگانہ اسٹیٹ کونسل آف ہائر ایجوکیشن کی تجویز کردہ ہیں۔
وزیر کے ایشور نے میڈیا سے بات کر تے ہوئے اردو میڈیم کے طلبہ سے کہا کہ وہ ریاستی حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولتوں سے بھر پور استفادہ کر یں۔ ڈاکٹر محمد غوث نے اس موقع پر ریاستی حکومت بالخصوص وزیراعلی کے سی آر اور وزیر اقلیتی بہبود ایشور سے اظہار تشکر کیا کہ اردو اکیڈمی کو اردو داں طبقہ کی تعلیمی مقاصد کی تکمیل کے لئے مواقع فراہم کئے جار ہے ہیں