اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ کے وزرا کے کا لیشورم پراجکٹ کی حقیقت کو سامنے لانے کا عزم - حقیقت کو عوام کے سامنے

Kaleshwaram project in Telangana: ریاستی وزرا نے کہا کہ کا لیشورم پراجکٹ کی تمام تر حقائق کو عوام کے سامنے لاتے ہوئے حکومت اس سمت میں مناسب اقدامات کرے گی۔

تلنگانہ کے وزرا کے کا لیشورم پراجکٹ کی حقیقت کو سامنے لانے کا عزم
تلنگانہ کے وزرا کے کا لیشورم پراجکٹ کی حقیقت کو سامنے لانے کا عزم

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 30, 2023, 2:09 PM IST

تلنگانہ کے وزرا کے کا لیشورم پراجکٹ کی حقیقت کو سامنے لانے کا عزم

حیدرآباد:ریاست تلنگانہ میں کالیشورم پراجکٹ کے دورہ پر وزراء کا متعلقہ ضلع کلکٹر کی جانب سے زبردست استقبال کیا گیا۔کالیشورم‌ پراجکٹ کی تعمیر،‌ میڈی گڈہ پراجکٹ ‌میں دراڑ، سند میں یرلہ بیاریج مرمت جیسے امور پر ریاستی محکمہ آبپاشی انجنیئرنگ ان چیف نے پاور پوائنٹ پریزنٹیشن پیش کرتے ہوئے تفصیلات سے واقف کروایا۔

میڈی گڈہ بیاریج 7 ویں بلاک کے ایک پلر/پیر،1.256میٹر تک دراڑ پہنچی ہے۔ دراڑ کے نقصان کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔فی الوقت کاپر ڈیم کی تعمیر جاری ہے۔اس تعمیر کے مکمل ہونے کے بعد اس کی مرمت کرنا یا‌ ازسر نو تعمیر کرتے ہوئے جدید گیٹ نصب کرنے کے لئے ماہرین کی کمیٹی نے تجویز پیش کی ہے کہہ کر ای این سی نے بتایا ہے۔

ریاستی وزیر آبپاشی مسٹر اوتم کمار ریڈی نے اس موقع پر منعقدہ اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے دور میں 38 کڑوڑ کے تخمینہ سے16.40لاکھ ایکرس اراضی کو سیراب کرنے کے لیے پرانا ہتا چیولہ پراجکٹ کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔11ہزار کروڑ خرچ کرنے کے لیے طے پایا تھا۔ علحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد بی آر ایس حکومت نے پرانا ہتا چیولہ کے بجائے میڈی گڈہ بیاریج پر تعمیر عمل میں لائی ۔

کالیشورم پراجیکٹ کے نام پر95000کروڑ خرچ کرتے ہوئے مذید ایک لاکھ ایکر آراضی کو سیراب کرنے کا ڈھنڈورا پیٹتے ہوئے عالمی سطح پر سب سے بڑا آبپاشی پراجیکٹ قرار دیتے ہوئے ایک چمتکار قرار دیا تھا، لیکن 21 اکتوبر کو پراجکٹ میں ایک بڑی آواز کے ساتھ شگاف پڑنے کا انکشاف ہوا لیکن اسوقت کے وزیر اعلٰی کے چندرشیکھرراؤ جن کے پاس آبپاشی کا قلمدان رہتے ہوئے کالیشورم پراجیکٹ کا نہ تو جایزہ لیا اور نہ ہی انہوں نے اس سے متعلق عوام کے شکوک وشبہات دور کرنے کے لیے صحافتی بیان دیا ۔

یہ بھی پڑھیں:گھر کی قیمتوں کے لحاظ سے حیدرآباد ملک کا دوسرا سب سے مہنگا شہر : کے اے آئی

اتم کمار ریڈی نے بتایاکہ سی ڈبلیو سی نے پراجیکٹ کا تخمینہ 80,000 کروڑ کو منظور ی دینے پر 1.5 لاکھ کروڑ خرچ ہونگے کہہ کر کہا تھا۔ اب صرف میڈی گڈہ بیاریج ہی نہیں انارم ، سندیرلہ بیاریجس کو بھی نقصان پہنچا ہے جس کا معاینہ کرنا ابھی باقی ہے ۔مسٹر اتم کمار ریڈی نے کہا کہ انتخابات میں عوام سے کےء گےء وعدہ کے مطابق کالیشورم پراجیکٹ میں مبینہ بدعنوانیوں کے خلاف عدالتی تحقیقات کروانے کا اتم کمار ریڈی نے عزم ظاہر کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details