حیدرآباد:تلنگانہ کے وزیر افزائش مویشیاں ٹی سرینواس یادو نے الزام لگایا کہ مرکز کی مودی حکومت جمہوریت کا قتل کررہی ہے۔ انہوں نے منوگوڑو اسمبلی حلقہ میں گھر گھرمہم چلائی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت نے مہاراشٹر اور گوا سمیت کئی ریاستوں میں حکومتیں گرایا ہے اورتلنگانہ میں ٹی آرایس کے ارکان اسمبلی کو خریدنے کی کوشش کی لیکن اس میں اسے کامیابی نہیں ملی۔Srinivas Yadav Slams Modi Govt
انہوں نے کہاکہ درمیانی افراد کے ذریعہ ہر ایم ایل اے کو 100 کروڑ دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔یہ پتہ لگانے کی ضرورت ہے کہ یہ کروڑوں روپئے کہاں سے آرہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی حکومت کو آئین کا احترام کرنا چاہیے اور اپنے طرز عمل کو بدلنا چاہیے۔