وزیراعلیٰ کے سی آر، تلنگانہ میں زیرتعمیر سکریٹریٹ کی عمارت کو پارلیمنٹ اور راشٹریہ پتی بھون عمارت میں استعمال ہوئے پتھروں سے تعمیر کرنا چاہتے ہیں۔ کے سی آر کی ہدایت پر ریاستی وزیر عمارات و شوراع ویمولا پرشانت ریڈی نے پارلیمنٹ اور راشٹر پتی بھون کا دورہ کرکے اور عمارتوں میں استعمال ہونے والے پتھروں کا جائزہ لیا۔
تلنگانہ کے وزیر نے پارلیمنٹ اور راشٹرپتی بھون کا دورہ کیا - پارلیمنٹ ہاوز اور راشٹر پتی بھون
تلنگانہ میں زیرتعمیر سکریٹریٹ کی عمارت کو پارلیمنٹ اور راشٹریہ پتی بھون عمارت میں استعمال ہوئے پتھروں سے تعمیر کرنے کا حکومت کا ارادہ ہے۔ اسی کے پیش نظر تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کی ہدایت پر ریاستی وزیر ویمولا پرشانت ریڈی نے پارلیمنٹ ہاؤز اور راشٹر پتی بھون کی عمارتوں کا معائنہ کیا۔
انہوں نے پتھروں کے علاوہ عمارت کے آرکیٹکچرل ڈیزائن، پتھروں کی تراشی وغیرہ کا بھی بغور جائزہ لیا۔ انہوں نے پارلیمنٹ کے ساؤتھ اور نارتھ بلاکس کے علاوہ راشٹرپتی بھون کا معائینہ کیا۔ انہوں نے پارلیمنٹ کی عمارت کی تعمیر میں استعمال ہونے والے سرخ پتھر کی جانچ کی اور پارلیمنٹ کے سامنے واقع چشموں کا بھی جائزہ لیا۔
ریاستی وزیر نے راشٹر پتی بھون میں پتھروں سے تعمیر کئے گئے مختلف ڈھانچے اور ان میں استعمال کئے گئے مختلف اقسام کے پتھر کے علاوہ جھرنے اور اشوکا ہال کا بھی معائنہ کیا۔ ریاستی وزیر کے ساتھ مختلف محکموں کے عہدیدار اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔