اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ وزیر پی اجئے کا سائیکل دورہ - اردو نیوز تلنگانہ

کھمم ضلع کارپوریشن کے انتخابات کے پیش نظر وزیر نے شہر کا دورہ کرتے ہوئے حالات کا جائزہ لیا۔ انھوں نے متعلقہ کارپوریٹرز کو ہدایت کی کہ وہ سڑکوں کی مرمت اور تعمیر کا کام مکمل کریں۔

تلنگانہ وزیر پی اجئے کا سائیکل دورہ
تلنگانہ وزیر پی اجئے کا سائیکل دورہ

By

Published : Jan 5, 2021, 11:54 AM IST

تلنگانہ کے وزیر ٹرانسپورٹ پی اجئے نے آج صبح کھمم شہر کے کئی علاقوں میں سائیکل دورہ کیا۔

اس موقع پرانھوں نے سڑکوں کی حالت ڈرائینج سسٹم اور عوامی مسائل سے متعلق آگاہی حاصل کی۔

کھمم ضلع کارپوریشن کے انتخابات کے پیش نظر وزیر نے شہر کا دورہ کرتے ہوئے حالات کا جائزہ لیا۔

تلنگانہ وزیر پی اجئے کا سائیکل دورہ

اس موقع پر انھوں نے متعلقہ کارپوریٹرز کو ہدایت کی کہ وہ سڑکوں کی مرمت اور تعمیر کا کام مکمل کریں۔ پانی کی قلت کے مسائل پر وزیر نے لوگوں سے کہا کہ یہ مسئلہ بہت جلد حل ہوجائے گا۔ کیونکہ مشن بھگیرتا کے تحٹ پائپ لائنز ڈالنے کا کام جاری ہے اور یہ جلد ہی مکمل کرلیا جائے گا۔ جس کے بعد ہر گھر میں پانی سپلائی ہوگا۔

اس موقع پر انھوں نے مونسپل کمشنر کو ہدایت کی کہ وہ ہر روز کوڑا کرکٹ ہٹا دیں اور روزانہ ڈویژنوں میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں:'تلنگانہ کی طرح آندھراپردیش میں ہندو متحد ہوجائیں'

ABOUT THE AUTHOR

...view details