اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈبل بس سے متعلق کے ٹی آر کا ٹویٹ

تلنگانہ کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر کے ٹی آر کے ٹویٹ کے بعد کئی شہریوں نے اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے حیدرآباد میں دوبارہ ڈبل بس چلانے کی خواہش کا اظہارکیا ہے۔

ڈبل بس سے متعلق، کے ٹی آر کا ٹویٹ
ڈبل بس سے متعلق، کے ٹی آر کا ٹویٹ

By

Published : Nov 7, 2020, 12:24 PM IST

حیدرآباد میں ڈبل ڈیکر بس خدمات اور اُس دور کو لوگ ہمیشہ یاد کرتے ہیں۔ سنہ2000 تک بھی ڈبل بسز حیدرآباد کی سڑکوں پر چلتی تھیں۔ لوگ بڑے ہی شوق سے اس میں سفر کرتے تھے۔ بعد ازیں ڈبل بس سروس بند کر دی گئی۔

اس سلسلے میں تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ٹی آر نے اپنے بچپن اور ڈبل بس کے سفر کو یاد کیا۔

انہوں نےٹویٹ کرتے ہوئے لکھا 'سینٹ جارج گرامر اسکول عابڈز جانے کے لیے ڈبل ڈیکر بس پر سوار ہونے کی بہت سی یادیں ہیں۔ جسے یاد کر کے میرے چہرے پر مسکراہٹ آجاتی ہے۔'

مجھے پورے طور پر نہیں معلوم کہ ان بسوں کو سڑک سے کیوں ہٹایا گیا ہے۔ انھوں نے ٹراسپورٹ وزیر پی اجئے کمار سے پوچھا، کیا ان بسز کو دوبارہ لایا جا سکتا ہے؟

کے ٹی آر کے ٹویٹ کے بعد کئی شہریوں نے اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے دوبارہ ڈبل بسیں چلانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ کی پدما کوپا، مشی گن ہاؤز کی رکن منتخب

ABOUT THE AUTHOR

...view details