اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ قانون ساز کونسل کانگریس کیلئے چیلنج - انتخابات میں کانگریس کی شاندار جیت

ریاست تلنگانہ کے اسمبلی انتخابات 2023 میں کانگریس نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے۔ جبکہ بی آر ایس کو شکست سے دوچار ہونا پڑا۔ Telangana Legislative Council

Telangana Legislative Council
Telangana Legislative Council

By UNI (United News of India)

Published : Dec 4, 2023, 12:36 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ اسمبلی کے انتخابات میں کانگریس کی شاندار جیت کے بعد اب قانون ساز کونسل اس کے لئے چیلنج سے بھرا ہوا ہے۔ ایوان بالا میں بی آر ایس کا مکمل غلبہ ہے جہاں پر جیون ریڈی کانگریس پارٹی کے واحد رکن ہیں۔40رکنی کونسل میں گورنر کے نامزد کردہ کوٹہ میں سے دو نشستیں مخلوعہ ہیں۔ اسمبلی کے انتخابات کے نتائج کا گذشتہ روز اعلان کیاگیا میں کونسل کے چار ارکان نے کامیابی حاصل کی ہے جس کے نتیجہ میں انہیں کونسل کی رکنیت سے استعفیٰ دینا پڑے گا۔

قانون ساز اسمبلی کے کوٹہ سے کڈیم سری ہری، کوشک ریڈی،گریجویٹس کے کوٹہ پلا راجیشور ریڈی، ادارہ جات مقامی کوٹہ سے، کے نارائن ریڈی اس فہرست میں ہیں۔ بی آر ایس کے ایم ایل سی کے دامودر ریڈی کانگریس میں شامل ہوگئے ہیں۔ اس وقت کونسل میں مجلس کے دو ارکان ہیں، ایک رکن بی جے پی اور ایک آزاد رکن ہے۔ باقی 28 کا تعلق بی آر ایس سے ہے۔ سنہ 2025 تک دیگر ایم ایل سی کے عہدے خالی ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ گورنر کے کوٹہ سے خالی دو نشستوں کے جلد پُر ہونے کا امکان ہے۔ اس صورتحال میں قانون ساز کونسل کانگریس کے لیے چیلنج بن جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details