اردو

urdu

ETV Bharat / state

ٹی آر ایس رہنما کویتا نے پارٹی رکنیت کی تجدید کی - نظام آباد کی رکن پارلیمان

تلنگانہ قانون ساز کونسل کی رکن اور ٹی آرایس کی رہنما کے کویتا نے پارٹی کی اپنی رکنیت کی تجدید کی۔

کویتا نے پارٹی رکنیت کی تجدید کی
کویتا نے پارٹی رکنیت کی تجدید کی

By

Published : Feb 14, 2021, 2:32 PM IST

کویتا نے ٹی آرایس کے کارکنوں اور پارٹی کے چاہنے والوں سے خواہش کی کہ وہ پارٹی کی رکنیت سازی مہم میں حصہ لیں۔

کویتا نے رکنیت سازی حاصل کرنے کی اطلاع اپنے ٹوئیٹر ہینڈل پر اپنی تصویر کے ساتھ پوسٹ کی ہے۔ ریاست میں حکمران جماعت ٹی آرایس کی رکنیت سازی مہم جاری ہے جس کا چند دن پہلے آغاز ہوا ہے۔

کویتا وزیر اعلی کے چندر شیکھر راو کی دختر ہیں۔ کویتا اس سے قبل نظام آباد کی رکن پارلیمان تھیں تاہم 2019 میں انھیں شکست ہوئی تھی جس کے بعد وہ کچھ دنوں تک سی سرگرمیوں سے دور تھیں۔

قانون ساز کونسل کی رکن منتخب ہونے کے بعد وہ دوبارہ پارٹی کے لیے سرگرم ہوگئی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details