اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ اسمبلی میں جی ایچ ایم سی ترمیمی بل 2020 منظور - تمام ادارہ جات مقامی میں خواتین کو 50 فیصد ریزرویشن فراہم کرنے والی پہلی ریاست بن گئی ہے

گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) ترمیمی بل کو منظوری دے دی گئی جس کے ذریعہ جی ایچ ایم سی کونسل میں 50 فیصد نشستوں کو خواتین کے لیے لازمی قرار دیا گیا ہے۔

telangana legislative assembly passes ghmc amendment bill 2020
تلنگانہ اسمبلی میں جی ایچ ایم سی ترمیمی بل 2020 منظور

By

Published : Oct 13, 2020, 5:14 PM IST

تلنگانہ قانون ساز اسمبلی میں آج گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) ترمیمی بل کو منظوری دے دی گئی جس کے ذریعہ جی ایچ ایم سی کونسل میں 50 فیصد نشستوں کو خواتین کے لیے لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اگرچہ کہ ریاستی حکومت نے اس سلسلہ میں قبل ازیں احکام جاری کیے تھے اور پیشرو انتخابات میں بھی خواتین کے لیے 50 فیصد ریزرویشن فراہم کیے تھے۔ تاہم نئے بل کے ذریعہ اس کو قانونی حیثیت دی گئی۔

اس بل میں چار دیگر ترمیمات بھی کی گئیں جس میں جی ایچ ایم سی کے بجٹ کے دس فیصد حصہ کو سرسبزی و شادابی کے لیے الاٹ کیا گیا ہے۔

ریاستی اسمبلی میں اس بل کو پیش کرتے ہوئے ریاستی وزیر بلدی نظم ونسق کے تارک راما راؤ نے کہا کہ جی ایچ ایم سی کونسل میں خواتین کو 50 فیصد ریزرویشن پر عمل جاری رہے گا کیونکہ اس کا وعدہ وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ نے انتخابات کے دوران کیا تھا۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ تلنگانہ، پنچایت راج ایکٹ، میونسپل ایکٹ اور جی ایچ ایم سی ایکٹ میں ترمیمات کے ذریعہ تمام ادارہ جات مقامی میں خواتین کو 50 فیصد ریزرویشن فراہم کرنے والی پہلی ریاست بن گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے پہلے ہی اس میں پہل کی ہے حالانکہ مرکز کی جانب سے ریاستوں سے دفعہ 243 ٹی کے مطابق تمام قانون ساز اداروں میں خواتین کے لیے 50 فیصد ریزرویشن کی فراہمی کے لیے رائے مانگی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:تلنگانہ اسمبلی کے محاصرہ کی کوشش، کچھ دیر کشیدگی

انہوں نے کہا کہ ایک اور ترمیم کے ذریعہ جی ایچ ایم سی کے بجٹ کے دس فیصد کو گرین بجٹ کے لیے مختص کیا گیا ہے، جیسا کہ ریاست کی تمام مجالس مقامی میں کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جی ایچ ایم سی کا گرین بجٹ صرف 2.5 فیصد ہی تھا تاہم اب یہ بجٹ 10 فیصد ہوگیا ہے۔

فاریسٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے حال ہی میں ایک رپورٹ داخل کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں سرسبزی وشادابی میں 6 تا 7 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جو ریاستی حکومت کے مناسب اقدامات ک نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ لگائے گئے پودوں کے تحفظ کی ذمہ داری منتخب عوامی نمائندوں اور عہدیداروں کی ہوگی۔

ایک اور ترمیم کے ذریعہ چار کمیٹیوں کی تشکیل کے ذریعہ جی ایچ ایم سی کے علاقوں کی بلدی حکمرانی میں شہریوں کے اشتراک کی تجویز رکھی گئی ہے۔

ہر ڈیویثرن کے لیے ایک کمیٹی ہوگی جس میں نوجوان، معمر شہریوں، خواتین اور سرکردہ شہریوں کو شامل کیا جائے گا۔

یہ کمیٹیاں مل کر 15000 شہریوں کی فورس تیار کریں گی جس کے ذریعہ سرسبزی وشادابی میں اضافہ ہوگا، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا کام کیاجائے گا، سرکاری اراضیات پر سے غیر مجاز قبضوں کو برخاست کیا جائے گا، پلاسٹ کے استعمال کو کم کرنے کے لیے بیداری پیدا کی جائے گی، کھیل اور دیگر سرگرمیوں کو متعلقہ ڈیویثرنس میں فروغ دیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details