اردو

urdu

ETV Bharat / state

KTR on Women Protection: 'تلنگانہ خواتین کے تحفظ میں آگے'

تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راؤ نے کہا کہ جہاں تک خواتین کی بہبود، تحفظ اور ان کو بااختیار بنانے کا معاملہ ہے، اس میں تلنگانہ آگے ہے۔ ایسا ہی ایک قدم کے سی آرکٹس ہے۔ KTR on Women Protection

تلنگانہ خواتین کے تحفظ میں آگے
تلنگانہ خواتین کے تحفظ میں آگے

By

Published : Mar 6, 2022, 9:58 PM IST

کے تارک راما راو نے کہا کہ بین الاقوامی یوم خواتین کیلئے تین دن ہی باقی ہیں۔وزیر موصوف نے کے سی آرکٹ اسکیم پروزیراعلی کا شکریہ ادا کیا۔یہ کٹس ان خواتین کو دی جاتی ہے جنہوں نے سرکاری اسپتالوں میں زچگی کروائی ہے۔ہر کٹ میں نوزائیدہ کی دیکھ بھال کا سامان ہوتا ہے۔ KTR on KCR Kit

تارک راما راو نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں زچگیوں کی تعداد میں اضافہ کے لئے ہی اس اسکیم کاآغاز کیاگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے آغاز کے بعد ریاست میں سرکاری اسپتالوں میں ہونے والی زچگیوں کی تعداد میں 22فیصد کا اضافہ ہوا ہے جو ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ Women Safe in Telangana

وزیرموصوف نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس اسکیم کے آغاز کے بعد زچگی کے بعد خواتین اور نوزائیدہ بچوں کی ہونے والی اموات کی تعداد میں بھی کمی ہوئی ہے۔وزیرموصوف نے کہا کہ کے سی آرکٹس کے ساتھ لڑکی کی پیدائش پر حکومت کی جانب سے مالی امداد کے طورپر 13000روپئے اور لڑکے کی پیدائش پر 12000روپئے فراہم کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ زچگی کے بعد خواتین کو حکومت کی جانب سے گاڑیوں میں ان کے گھروں کو مفت بھیجاجارہا ہے اور ایسی 300سے زائد گاڑیوں کو متعارف کیاگیا ہے۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details