اردو

urdu

ETV Bharat / state

KTR Meets Jagan at Davos: ڈاؤس میں تلنگانہ کے وزیر آئی ٹی تارک راما راؤ کی جگن سے ملاقات - ورلڈ اکنامک فورم کا اجلاس

ملاقات کی تصاویر کو کے ٹی آر نے ٹوئیٹر پر شیئر کیا اور اس ملاقات کو اچھی ملاقات قرار دیا۔ تاہم یہ نہیں معلوم ہوسکا کہ دونوں کے درمیان کیا بات چیت ہوئی ہے۔ KTR Meets Jagan at Davos

ڈاؤس میں تلنگانہ وزیر آئی ٹی تارک راما راو کی جگن سے ملاقات
ڈاؤس میں تلنگانہ وزیر آئی ٹی تارک راما راو کی جگن سے ملاقات

By

Published : May 25, 2022, 11:02 PM IST

حیدرآباد:تلنگانہ وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی آر اور آندھراپردیش کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی کی ڈاؤس میں ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنما ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شریک ہوکر دنیا کے سرمایہ داروں کو اپنی اپنی ریاست میں سرمایہ کاری کرنے کےلیے راغب کر رہے ہیں۔ KTR Meets Jagan at Davos

ملاقات کی تصاویر کو کے ٹی آر نے ٹوئیٹر پر شیئر کیا ہے اور اس ملاقات کو اچھی ملاقات قرار دیا ہے ۔ تاہم یہ نہیں معلوم ہوسکا کہ دونوں کے درمیان کیا بات چیت ہوئی ہے۔ ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کرنے والے جگن موہن ریڈی چند بین الاقومی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات کرتے ہوئے آندھراپردیش میں سرمایہ کاری کے مواقع سے انہیں واقف کرا رہے ہیں جس پر مختلف کمپنیوں نے آندھراپردیش میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Telangana IT Minister Visits London: تلنگانہ کے آئی ٹی وزیر کی لندن میں آٹوموبائل انڈسٹری کے ذمہ داروں سے ملاقات

دوسری طرف تلنگانہ میں سرمایہ داروں کو مدعو کرنے ڈاؤس کے دورہ پر مصروف کے ٹی آر بھی مختلف کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں تلنگانہ کی صنعتی پالیسی ، سرمایہ کاری پر دی جانے والی سہولتوں سے واقف کرا رہے ہیں جس پر کئی کمپنیوں کے نمائندوں نے تلنگانہ میں سرمایہ کاری سے اتفاق کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details