حیدرآباد:تلنگانہ انٹرمیڈیٹ کے نتائج جاری کر دیے گئے۔ ریاستی وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے سال اول اور دوم کے نتائج نامپلی میں واقع انٹرمیڈیٹ بورڈ کے دفتر میں جاری کئے۔ اس سال 15 مارچ سے 5 اپریل تک ریاست میں منعقدہ انٹر امتحانات میں جملہ 9.47 لاکھ طلباء نے شرکت کی تھی۔ سال اول کے امتحان میں 4,33,082 طلبہ نے شرکت کی تھی جن میں سے 2,72,208 کامیاب قرار دیے گئے۔ سال اول کا نتیجہ 62.85 فیصد رہا۔ سال دوم میں 3,80,920 طلبہ نے امتحان تحریر کیا تھا جس میں سے 2,56,241 طلبہ کامیاب قرار دیے گئے۔ سال دوم کا نتیجہ 67.27 فیصد رہا۔ نتیجہ جاری ہونے کے ایک ماہ بعد طلبہ کی مارک شیٹ ان کے اسکولوں میں پہنچ جائے گی۔ جہاں سے طلباء اپنی مارک شیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔
سرکاری ویب سائٹ پر وزیر تعلیم کے ذریعہ تلنگانہ بورڈ کے انٹر رزلٹ 2023 کے باضابطہ اعلان کے بعد ٹی ایس بی آئی ای 11ویں نتیجہ 2023 اور ٹی ایس بی آئی ای 12ویں نتیجہ 2023 کا لنک آفسیل ویب سائٹ result.cgg.gov.in پر اپلوڈ کیا ہے۔ اس سال پہلے سال کے انٹر کے امتحانات 15 مارچ سے شروع ہوئے اور 03 اپریل کو ختم ہوئے جب کہ دوسرے سال کے انٹر کے امتحانات 16 مارچ سے شروع ہوئے اور 04 اپریل کو ختم ہوئے۔