اردو

urdu

ETV Bharat / state

انٹرمیڈیٹ اڈوانسڈ سپلیمینٹری امتحانات منسوخ

امتحان کے لیے درخواست دینے والےتمام طلبا کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔

انٹرمیڈیٹ اڈوانسڈ سپلیمینٹری امتحانات منسوخ
انٹرمیڈیٹ اڈوانسڈ سپلیمینٹری امتحانات منسوخ

By

Published : Jul 9, 2020, 6:46 PM IST

تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ اڈوانسڈ سپلیمینٹری امتحانات منسوخ کردئے گئے ہیں۔ اور امتحان کے لیے درخواست دینے والےتمام طلبا کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔

اس ضمن میں وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے کہا کہ تمام ناکام طلبا کامیاب قرار دئے گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اگلے دس دنوں میں 1.47 لاکھ طلبا اس اقدام سے استفادہ کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ 31 جولائی کے بعد کالجز میں میموز حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ری کاونٹنگ ری والیوشن کے نتائج اگلے دس دنوں میں جاری کیے جائیں گے۔

اس موقع پر وزیر تعلیم نے کہا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر طلبا کی صحت کے لیے وزیر اعلی کے چندرشیکھر راو نے امتحانات منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل دسویں جماعت کے امتحانات کو حکومت نے منسوخ کردیا اور تمام طلبا کو کامیاب قرار دیا گیا،اسی طرح پڑوسی ریاست آندھراپردیش میں دسویں کے طلبا کو پرموٹ کیا گیا ہے۔

اب ڈگری اور پی جی امتحانات کو منسوخ کرنے کی بات چل رہی ہے اور اس سلسلے میں این ایس یو آئی نے تلنگانہ ہائی کورٹ میں عرضی دائرکی۔

یہ بھی پڑھیں:امتحانات سے متعلق ہائیکورٹ میں سماعت

ABOUT THE AUTHOR

...view details