اردو

urdu

By

Published : Jan 7, 2020, 3:27 PM IST

ETV Bharat / state

تلنگانہ: آئی ٹی کمپنی کی برانچ کا افتتاح

تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تارک راما راو نے ضلع ورنگل اربن میں آج سینئٹ آئی ٹی کمپنی کی برانچ کا افتتاح کیا۔

تلنگانہ: سینئٹ آئی ٹی کمپنی کی برانچ کا افتتاح
تلنگانہ: سینئٹ آئی ٹی کمپنی کی برانچ کا افتتاح

یہ برانچ ضلع کے مری کنڈہ علاقہ میں قائم کی گئی ہے۔اس کمپنی نے مری کنڈہ میں اپنی برانچ کے قیام کے لیے 2016میں حکومت سے پانچ ایکڑ اراضی 13لاکھ روپے کے حساب سے خریدی تھی۔

اس نئی برانچ کو 25کروڑ روپے کی مالیت سے تعمیر کیاگیا ہے۔اس کی تین منزلہ عمارت کی ہر منزل پر دو بلاکس کا قیام عمل میں لایاگیا ہے۔ایک بلاک میں آئی ٹی کے 100ملازمین کو کام کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔6بلاکس میں 600افراد کام کرسکتے ہیں۔جملہ 800افراد کے کام کرنے کی سہولت اس عمارت میں فراہم کی گئی ہے۔

اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راو نے ضلع ورنگل کے نوجوانوں کو مبارکباد پیش کی۔انہوں نے کہا کہ ورنگل ضلع میں آئی ٹی کے شعبہ کی توسیع کی یہ صرف شروعات ہے۔نہ صرف ورنگل،کریم نگر بلکہ ریاست میں تمام ٹو ٹائر ٹاونس میں جاریہ سال آئی ٹی خدمات کی توسیع کی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ 2018میں عالمی معاشی فورم میں بی وی موہن ریڈی،گُرنانی سے ملاقات ہوئی تھی۔انہوں نے ورنگل میں وسائل کے ساتھ خدمات کی شروعات کی خواہش کی تھی۔ورنگل کے نوجوانوں کے ٹینلٹ کو دیکھتے ہوئے آئی ٹی کے شعبہ کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ورنگل میں تیز تر آئی ٹی خدمات کی توسیع کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details