خبروں کے مطابق ریاست بھر میں گذشتہ روز 11ہزار 19 ٹیکہ اندازی کے مراکز قائم کئے گئے ہیں، جس کے ساتھ ہی ریاست بھر میں ٹیکہ لینے والوں کی تعداد بڑھ کر 15 لاکھ 46 ہزار 185 تک جاپہنچی۔ ان میں تقریباً 9 لاکھ 60 ہزار افراد 45 برس کی عمر سے زائد ہیں۔ ریاستی محکمہ صحت کے عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔
تلنگانہ: ایک ہی دن میں 72ہزار افراد کو کووڈ کے ٹیکے دیئے گئے - ریاست میں چار لاکھ سے زائد ہیلت ورکرس اور مزید 86 کوویڈ واریئررس جو کوویڈ سے لڑائی
ملک بھر میں جہاں ایک جانب کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے وہیں ریاستوں کی جانب سے اس سے بچاؤ کی تدابیر اختیار کرنے میں بھی تیزی آگئی ہے۔ اس کے لیے تلنگانہ میں گذشتہ روز ایک ہی دن میں 72ہزار افراد کو کووڈ کے ٹیکے دیئے گئے۔
تلنگانہ: ایک ہی دن میں 72ہزار افراد کو کوویڈ کے ٹیکے دیئے گئے
بتایا جارہا ہے کہ ریاست میں چار لاکھ سے زائد ہیلت ورکرس اور مزید 86 کوویڈ واریئررس جو کوویڈ سے لڑائی میں پیش پیش تھے، کو یہ ٹیکے دیئے گئے۔ اسی دوران محکمہ صحت کے عہدیداروں نے عوام سے اپیل کی کہ 45 برس یا اس سے زائد عمر کے افراد یہ ٹیکے ضرور لیں۔ ٹیکہ اندازی کے مراکز تمام دنوں کام کررہے ہیں۔ انہوں نے ٹیکہ لینے کی ضرورت کو اجاگر کیا تاکہ اس وبا کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔
یو این آئی