اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ: عوامی مقامات پر ماسک نہ لگانے پر ایک ہزار روپئے جرمانہ

تلنگانہ حکومت نے عوامی مقامات پر ماسک پہننے کو لازمی قرار دیا ہے جبکہ اس کی خلاف ورزی کرنے والے کو ایک ہزار روپئے کا جرمانہ ہوگا۔

By

Published : May 8, 2020, 5:31 PM IST

Telangana imposes Rs 1,000 fine for no mask in public place
تلنگانہ: عوامی مقامات پر ماسک نہ لگانے پر ایک ہزار روپئے جرمانہ

عوامی مقام پر ماسک پہننا لازمی ہوگیا ہے اور اگر کوئی شخص اس کی تعمیل نہ کرتے ہوئے پایا جائے تو اسے ایک ہزار روپئے جرمانہ ادا کرنے ہوگا، اس سلسلہ میں تلنگانہ حکومت کی جانب سے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

کورونا وائرس سے نمٹنے کےلیے عوامی مقامات پر ہر شخص کو اپنے چہرہ پر ماسک لگانا ضروری ہوگا جبکہ ہر خلاف ورزی پر ایک ہزار روپئے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

قبل ازیں حکومت نے لاک ڈاون میں 29 مئی تک توسیع کرتے ہوئے اورینج اور گرین زونس میں کچھ سرگرمیوں کی اجازت دی تھی۔

ان علاقوں کے دفاتر میں ملازمین کی 33 فیصد حاضری کی اجازت دی گئی ہے۔

مرکز نے گرین اور اورینج زونمیں جن دکانات کو کھلی رکھنےکی اجازت دی ہے ریاست تلنگانہ میں بھی اجازت برقرار رہے گی۔ منڈل مستقر اور گرام پنچایتوں میں دن کے وقت پچاس فیصد دکانوں کو کھلے رکھنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details