اردو

urdu

ETV Bharat / state

Minorities Loans In Telangana 'تلنگانہ کے مسلم کے سی آر کی حکومت سے خوش ہیں' - تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کلواکنٹلا چندرا شیکھر راو

ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلی کے سی آرمسلم اقلیتوں کے لیے قدرت کا ایک انمول تحفہ ہیں کیونکہ وہ تلنگانہ کے مسلمانوں کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔

تلنگانہ کے مسلم کے سی آر کی حکومت سے خوش ہیں
تلنگانہ کے مسلم کے سی آر کی حکومت سے خوش ہیں

By

Published : Jul 26, 2023, 4:29 PM IST

تلنگانہ کے مسلم کے سی آر کی حکومت سے خوش ہیں

حیدرآباد:ریاست تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کلواکنٹلا چندرا شیکھر راؤ کی تصویر کو دودھ سے نہلایا گیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ محمد محمود علی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کے سی آر کی قیادت میں حکومت تلنگانہ تمام طبقات کی فلاح وبہبود کے لیے کوشاں ہے اور اسی حکومت کو کامیابی نصیب ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے اقلیت بالخصوص مسلمان کے سی آر کی حکومت سے کافی خوش ہیں کیونکہ انہوں نے مسلمانوں کی فلاح وبہبود اور ترقی کے لیے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی۔ صد فیصد سبسیڈی اسکیم کے تحت ہزاروں مسلمانوں کو فی کس ایک لاکھ روپئیے کا فائدہ ہوگا۔اسکیم سے استفادہ کنندگان کو ایک روپیہ بھی ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

محمد محمود علی نے ریاست بھر کے تمام اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کی جانب سے وزیر اعلیٰ کے سی آر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کی ریاستوں کے لیے تلنگانہ اور لیڈروں کے لیے کے سی آر رول ماڈل ہیں۔ کیونکہ پچھلے نو سالوں کے مختصر سے عرصہ میں وزیر اعلیٰ کے چندرا شیکھر راؤ نے تلنگانہ ریاست کو مجموعی طور پر غیر معمولی ترقی دلائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:BJP workers Join BRS مقامی بی جے پی رہنما و کارکنان نے بی آر ایس میں شمولیت اختیار کی

وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت تلنگانہ اقلیتوں اور غریبوں کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے سنجیدہ ہے اور ہمیشہ ان کی فلاح کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔ وزیراعلیٰ کلوا کنٹلا چندرا شیکھر راؤ کی متحرک قیادت میں تلنگانہ حکومت کی شروع کردہ اقلیتی اسکیمات ملک بھر میں مثالی ہیں۔آخر میں انہوں نے حکومت تلنگانہ کی شروع کردہ اسکیمات بالخصوص اقلیتوں کے لیے شروع کردہ اسکیمات ریسیڈینشیل اسکولس، اسکالرشپ، شادی مبارک، مفت پینے کا پانی، معیاری بجلی ، وضائف، کے سی آر کٹ،رعیتو بندھو، رعیتو بیمہ، دلت بندھو کے علاوہ دیگر اسکیمات کا ذکر کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details