اردو

urdu

ETV Bharat / state

Minister Mohammed Mahmood Ali سیکولرزم کو بچانے کے لئے ٹی آرایس کی حماعت ضروری - تلنگانہ کے منوگوڑ حلقے

ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی نے کہاکہ منوگوڑ حلقے میں امن و امان کی فضا کو مکدر ہونے سے بچانے کے لئے ٹی آر ایس کے امیدوار کو نا صرف کامیاب بنانا ہوگا بلکہ بی جے پی کی ضمانت ضبط کرنی ہوگی۔

سیکولرزم کو بچانے کے لئے ٹی آرایس کی حماعت ضروری
سیکولرزم کو بچانے کے لئے ٹی آرایس کی حماعت ضروری

By

Published : Nov 2, 2022, 3:28 PM IST

حیدرآباد :تلنگانہ کے منوگوڑ حلقے میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے مد نظر حکمراں جماعت ٹی آر ایس سمیت اپوزیشن جماعتوں نے ووٹرز کی توجہ اپنی طرف مبذول کرانے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔Telangana Home Minister Mohammed Mahmood Ali Urges Voters To Support TRS For The Sake Of Secularism

منوگوڑ حلقے میں تشہیری مہم کے دوران تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمد محمود علی نے کہا کہ ملک بھر میں سیکولر پارٹی کے طور پر ٹی آر ایس پارٹی اور سیکولر رہنما کے طور پر کلوا کنٹلا چندرا شیکھر راؤ مشہور ہیں۔اسی لئے دیگر پارٹیوں کے کارکناں اور قائدین ٹی آر ایس پارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔

سیکولرزم کو بچانے کے لئے ٹی آرایس کی حماعت ضروری

منوگوڑ حلقہ اسمبلی کے ضمنی انتخابی مہم حصہ لیتے ہوئے وزیر داخلہ، حلقہ کے تمام منڈلوں اور دیہاتوں کا دورہ کررہے ہیں اور عوام سے ملاقاتیں جاری ہیں. وزیر موصوف نے بی جے پی اور کانگریس پارٹی کارکنوں کی ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت کے موقع پر کھنڈوا پہناکر پارٹی میں استقبال کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی ایک عوامی پارٹی ہے جس میں تمام طبقات کی ترقی کے لئے یکساں رویہ اختیار کیا جاتا ہے۔کلوا کنٹلا چندرا شیکھر راؤ نے اپنے آٹھ سالہ دورحکومت میں تلنگانہ کو ملک بھر میں ایک اہم مقام دلایا ہے۔

سیکولرزم کو بچانے کے لئے ٹی آرایس کی حماعت ضروری

یہ بھی پڑھیں:Munugode Bypoll منوگوڑہ میں ٹی آر ایس پارٹی کی کامیابی یقینی، محمود علی

محمد محمود علی نے پارٹی میں شامل نئے کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی ریاست کی ترقی اور عوامی فلاح وبہبود کے لئے کوشاں ہے جس کے لئے وزیر اعلیٰ دن رات محنت کرتے ہوئے متعلقہ وزراء، افسروں اور پارٹی کارکنان کو ہدایات جاری کرتے رہتے ہیں۔

محمد محمود علی نے کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی منوگوڑ کے تمام مسائل کو سنجیدگی کے ساتھ حل کرے گی۔اس موقع پر ریاستی وزیر ویمولہ پرشانت ریڈی ، پارٹی کے سینیر قائدین سید منیرالدین، انیس مقتدر، سبیل الدین فرید ،عبدالمقیت چندا، سید اعجاز ، خواجہ بدرالدین، عارف الدین، طارق انصاری، افروز اور دیگر قائدین شریک تھے.Telangana Home Minister Mohammed Mahmood Ali Urges Voters To Support TRS For The Sake Of Secularism

ABOUT THE AUTHOR

...view details