حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیرداخلہ محمد محمود علی نے 2023 کے عازمین حج کے لئے آن لائن درخواستوں کے کاؤنٹرس کا بٹن دباکر افتتاح کیا۔ریاستی حج ہاوس میں آن لائن حج فارم بھرنے اور جمع کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔حج ہاوس میں لوگوں کی بھیڑ امڈنے لگی ہے۔ تلنگانہ حج کمیٹی کے صدر محمد سلیم،وقف بورڈ کے صد محمد مسیح اللہ خان،اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کے صدر محمد امتیاز اسحاق، اے آئی ایم آئی ایم کے رکن اسمبلی جعفر حسین معراج، اگزیکیٹیو آفیسر حج کمیٹی بی شفیع اللہ،ارکان حج کمیٹی سید نظام الدین (نارسنگی)، محمد جعفر خان،مولانا میر نادر علی رضوی دیگر موجود تھے۔
وزیر داخلہ محمد محمود علی، تلنگانہ حج کمیٹی کے صدر محمد سلیم‘ اگزیکیٹیو آفیسر حج کمیٹی بی شفیع اللہ نے میڈیا نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ توقع ہے کہ اس سال 6 ہزار سے زیادہ تلنگانہ ریاست کے عازمین حج حیدرآباد سے جدہ کو روانہ ہوں گے۔ 70 سال کے عمر والے عازمین اپنے خاندان کے ایک فرد کے ساتھ حج کرسکتے ہیں۔