محرم الحرام کے پیشِ نظر حیدرآباد میں ایک اجلاس حیدرآباد:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح تلنگانہ میں بھی محرم الحرام کی تیاریاں زور شور سے شروع ہو چکی ہے۔محرم الحرام میں یوم عاشور کے جلوس میں لاکھوں عقیدت مند شرکت کرتے ہیں جس میں سیاسی قائدین، مذہبی رہنما و دیگر لوگوں حاضری دیتے ہیں۔
اس ضمن میں محرم الحرام کی آمد سے قبل ریاست تلنگانہ کے وزیرداخلہ محمد محمود علی کی نگرانی میں ایک اجلاس طلب کیا گیا.اس میں محکمہ پولیس کے اعلیٰ افسران کے ساتھ ساتھ مختلف محرم کمیٹیوں کے ذمہ داران بھی شامل تھے۔
انتظامیہ کی جانب سے محرم الحرام کی آمد سے قبل تمام سہولتیں فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی نے کہا کہ اس اجلاس میں محرم الحرام سے قبل حیدرآباد و اضلاع عاشور خانوں کی تعمیراتی کام، آبا پاشی، اور دیگر کاموں کو مکمل کردیا جائے گا۔ یوم عاشور کے جلوس میں شامل ہونے والے عقیدت مندوں کو تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
10محرم عاشورہ کے دن بی بی خاتون جنت حضرت فاطمۃ الزہرا رضی اللہ تعالی عنہ کا علم برامد ہوتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں سے تاریخی چارمینار کے دامن سے گزارتے ہوئے واقع چادر گھاٹ پہنچتا ہے۔اس جلوس میں لاکھوں عقیدت مند شرکت کرتے ہیں۔
اس موقع پر سٹی کمشنر سی وی آنند نے کہا کہ پولیس ہر سال کی طرح اس سال بھی مکمل انتظامات کریں گئی جلوس کے ساتھ پولیس کی جمعیت موجود ہوگی- غیر اخلاقی حرکت کرنے والوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:Telangana Politics حیدرآباد دوسرے شہروں کے مقابلہ تیزی سے ترقی کررہا ہے، وزیر تارک راما راو
اس اجلاس میں اقلیتی وزیر کوپالا اشوار، سٹی پولیس کمشنر سی وی آنند، مجلس اتحاد المسلمین کے ارکان اسمبلی سید احمد پاشاہ قادری، محمد معظم خان، جعفر حسین معراج، رکن قانون ساز کونسل ریاض الحسن افندی، مرزا رحمت بیگ، اقلیتی مشیر عبدالقیوم خان،
شعیہ عالم دین نثار حسین آغا،وقف بورڈ چیرمین مسیح اللہ خان ، اقلیتی کارپوریشن چرمین امتیاز اسحاق، اردو اکیڈمی چیئرمین ایم اے مجیب، حج کمیٹی چرمین محمد سلیم ،وہ دیگر موجو تھے۔