حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمد محمود علی نے کہا کہ محرم کا مہینہ اسلامی تاریخ میں کافی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اسی مہینہ کی10 تاریخ کواسلام کے بڑے بڑے واقعات رونما ہوئے۔10 محرم ہی کے دن حق و باطل کے درمیان جنگ ہوئی۔ جس کو" واقعہ کربلا " کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنگِ کربلا کوئی سیاسی جنگ نہیں تھی بلکہ اسلام کے لئے لڑی جانے والی حق و باطل کی جنگ تھی۔ اس جنگ میں ایک طرف نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہُ،ان کے افرادِ خاندان اور ساتھی جملہ 72 لوگ تھے تودوسری جانب یزید اور اس کے سپاہی ہزاروں کی تعداد میں موجود تھے ۔
وزیر موصوف نے کہا کہ اسلامی تاریخ میں یہ ایک عظیم جنگ ہے۔جس کا ذکر قیامت تک ہوتا رہے گا۔بی بی کا الاوہ مقدس مقام ہے جہاں پر سینکڑوں لوگوں کی مرادین پوری ہوتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں پر یکم محرم تا دس محرم عوام کا ہجوم رہتا ہے۔وزیر موصوف نے حکومت تلنگانہ کی اسکیمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر جناب کلوا کنٹلا چندرا شیکھر راؤ کی متحرک قیادت میں تلنگانہ حکومت کی شروع کردہ اقلیتی اسکیمات ملک بھر میں مثالی ہیں۔